سه شنبه 28 فروردین 1403

14 August 2023

فائربریگیڈ کے شہید اہلکاروں نے اپنی جانیں قربان کر کے دفاع مقدس کی فداکاریوں کی یاد تازہ کر دی

فائربریگیڈ کے شہید اہلکاروں نے اپنی جانیں قربان کر کے دفاع مقدس کی فداکاریوں کی یاد تازہ کر دی


 رہبر انقلاب اسلامی نے ایک پیغام میں تہران میں پلاسکو عمارت کے حادثے میں فائربریگیڈ کے مومن و شجاع عملے کی فداکاری کی قدردانی کی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدی علی خامنہ ای نےاتوار کے روز ایک پیغام میں تہران میں پلاسکو عمارت کے حادثے میں فائربریگیڈ کے مومن و شجاع عملے کی فداکاری کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ یہ بہادر و شجاع اہلکار اپنے وطن کے لوگوں کی جان و مال بچانے کے لئے جرائت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلتی ہوئی عمارت کے اندر داخل ہو گئے اور اپنی جان کی بازی لگادی اور یہاں تک کہ اپنی جان بھی قربان کردی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدی علی خامنہ ای کے پیغام میں آیا ہے کہ فائربریگیڈ کے شہید اہلکاروں نے اپنی جان قربان کر کے ایک بار پھر مقدس دفاع کے دور کی جانبازی و فداکاری کی یاد تازہ کردی اور اس بات کو واضح کر دیا کہ مومن ایرانی، اپنی مثالی شجاعت اور پختہ عزم کے ساتھ راہ خدا میں اپنی جان کی قربانی پیش کرتا ہے۔
آپ نے فرمایا کہ اب ایرانی قوم کے فائربریگیڈ کے مومن و شجاع اہلکاروں کی مظلومانہ اور پرافتخار فداکاری و جانثاری کوہمیشہ یاد رکھے جانے کی ضرورت ہے ایسے افراد جنہیں قوم کا مخلص ہیرو قرار دیا جانا چاہئے اور جن کا درس ہمیشہ یاد رکھا جانا چاہئے۔