پنج شنبه 30 فروردین 1403

14 August 2023

عراق میں داعش کا جلاد ہلاک

عراق میں داعش کا جلاد ہلاک


عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا خونخوار جلاد " ابو سیاف " ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے موصل کے مغرب میں داعشی جلاد کو موصل کے مغرب میں واقع علاقہ الدواسہ میں چاقو کے حملے میں ہلاک کردیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق ابو سیاف اب تک داعش مخالف 100 افراد کی گردنیں کاٹ چکا تھا ۔ عراق فورسز نے موصل کے مشرقی حصے کو داعش سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے اور موصل کے دیگر علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے آپریشن جاری ہے۔