پنج شنبه 9 فروردین 1403

14 August 2023

ایران، جارجیا ٹرانسپورٹ شعبے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم

ایران، جارجیا ٹرانسپورٹ شعبے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم


ایرانی سڑکوں کی بحالی اور روڈ ٹرانسپورٹیشن تنظیم کی بین الاقوامی راہداری اور ٹرانسپورٹیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جارجیا کو درپیش سفری مسائل دور کرنے کے لئے تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں.

ايران،جارجيا بين الاقوامي مصنوعات اور مسافر روڈ ٹرانسپورٹيشن كے ساتويں اجلاس كے موقع پر دونوں ممالك كے درميان ٹرانسپورٹ شعبے ميں تعاون بڑھانے كے حوالے سے مفاہمت كي ياداشت پر دستخط كئے گئے.

محمد جواد اطرچيان نے كہا كہ اس اجلاس كے دوران جارجيا كا سفر كرنے والے ايراني ٹركوں، سڑكوں، انشورنس كوريج كي كمي اور ٹرانزٹ اور علاقائي كوريڈورز كے حوالے سے تبادلہ خيال كيا گيا.

انہوں نے كہا كہ اس اجلاس كي بہترين كاميابي يہ ہے كہ ايك ماہ كے اندر مستثني ٹريفك لائسنس جاري كئے جائيں گے.

فريقين نے خليج فارس-بحيرہ اسود كوريڈور ميں بس سروس كے حوالے سے بھي تبادلہ خيال كيا اور اس حوالے سے معاہدے كو حتمي شكل دينے كے حوالے سے ماہرين كا اجلاس جلد منعقد كيا جائے گا.