جمعه 10 فروردین 1403

14 August 2023

ایرانیوں کو امریکہ میں داخل ہونے پر ٹرمپ کی اجازت کی ضرورت نہیں: ولایتی

ایرانیوں کو امریکہ میں داخل ہونے پر ٹرمپ کی اجازت کی ضرورت نہیں: ولایتی


ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی شہری عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں اور ان کو امریکہ میں داخل ہونے کے لئے ٹرمپ کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے.

ان خيالات كا اظہار 'علي اكبر ولايتي' نے گزشتہ روز ايران كے دورے پر آئے ہوئے افغانستان ميں اقوام متحدہ كے سيكرٹري جنرل كے خصوصي نمائندے 'ياماموٹو' كے ساتھ ملاقات كے بعد صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ٹرمپ كي جانب سے 7 مسلم ممالك كے تاركين وطن پر پابندياں عائد كرنا اس ملك كے لئے نقصان دہ ہے اور اس اقدام سے مستقبل ميں امريكہ كي صورتحال مزيد بدتر ہوجائے گا.

ولايتي نے مسجد الاقصي كے حوالے سے اقوام متحدہ كے سيكرٹري جنرل كے دعوے كو مسترد كرتے ہوئے كہا كہ مسجد الاقصي كا تعلق صرف اسلام، مسلمانوں اور فلسطينوں سے ہے اور يہوديوں كا اس سے كوئي تعلق نہيں ہے.

انہوں نے اقوام متحدہ كے سيكرٹري جنرل كے خصوصي نمائندے كے ساتھ ملاقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ افغانستان كے موجودہ بحران كا حل فوجي بلكہ صرف سياسي طريقوں سے ممكن ہے.