جمعه 31 فروردین 1403

14 August 2023

تحقیقی کاموں کی کمی اور سنی سنائی باتوں پر عمل، ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ: اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان

تحقیقی کاموں کی کمی اور سنی سنائی باتوں پر عمل، ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ: اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان


دین مبین حق کی تبلیغ پیغمبرانہ عمل ہے، معاشرے میں اصلاح کیلئے عمل کرنا  ہم پر واجب ہے، ہمارے معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ تحقیق کا کام بہت کم ہوتا ہے، سنی سنائی باتوں پر عمل کرنے سے بہت نقصان ہواہے، دین میں تفریق کی گنجائیش نہیں ہے، نااہل اور جاہل کا منبر پر آنے سے بھت نقصان ہوا ہے، ان خیالات کا اظہار اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چئیرمن مفکراسلام انجنئیر سید حسین موسوی نے تبلیغ دین مصطفیٰ (ص) کی جانب سے دادو میں مشاورتی اجلاس میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ محسوس  کروایا جاتا  ہے کہ اللہ صرف دیوبند، رسول اللہ (ص) صرف اہلسنت اور اہلبیت علیم السلام صرف شعیہ کیلئے ہیں، جبکہ یہ غلط ہے یہ نظریہ قطعا غلط ہے اسلام میں یہ تمام ایک ساتھ ہیں کوئی بھی الگ نہیں ہے، اسلام میں سب  سے بڑا واقعہ کربلا ہے، جس میں خود اہل علم کی مجرمانہ خاموشی نے محسن اسلام کو شھید کروا دیا، آج بھی اسلام کی حقیقی روح کو چھپا کر امریکی اسلام نے دنیا بھر میں دہشتگردی کو اسلام کے نام پر دکھایا جارہا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تبلیغ مصطفیٰ (ص) کے انچارج حبیب اللہ حسینی نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ امت مسلمہ میں یکجہتی پیدا کی جائے اور اسلام کا حقیقی روشن چہرا دکھایا جائے، اس لیے سندھ بھر میں مشاورتی میٹینگوں کا سلسلہ جاری ہے،  اس سلسلے میں عوامی پذیرائی ملی ہے،  اجلاس جس میں شیعہ افراد سمیت اہلسنت کے افراد نے شرکت کی، اور سوال جواب کا سلسلہ بھی کیا گیا، جس پر بہت سے اہلسنت کے افراد نے خوشی اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔