جمعه 31 فروردین 1403

14 August 2023

سعودی عرب اور یونان سے بے دخل کئے گئے ۲۱۶ پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی

سعودی عرب اور یونان سے بے دخل کئے گئے ۲۱۶ پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی


 سعودی عرب اور یونان سے 216 پاکستانی باشندوں کو ڈی پورٹ کرکے بے نظیر ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام کے حوالے کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز پر 196 پاکستانی باشندوں کی سفری دستاویزات کی پڑتال کے بعد انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

واضح رہے چند روز قبل بھی سعودی عرب سے 20 جبکہ ملائشیا سے 60 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پچھلے 3 سال میں مختلف ممالک سے  کم از کم 266،000 پاکستانی بے دخل ہوچکے ہیں۔ ان ممالک میں سر فہرست سعودی عرب ہے جہاں سے 149،039 پاکستانی ڈی پورٹ کئے جا چکے ہیں۔