جمعه 31 فروردین 1403

14 August 2023

علامہ ساجد نقوی: پاکستان کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، بہاری برادری کو بھی مردم شماری میں شامل کیا جائے

علامہ ساجد نقوی: پاکستان کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، بہاری برادری کو بھی مردم شماری میں شامل کیا جائے


اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مارچ میں ہونے والی مردم شماری کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ تحریک پاکستان میں کردار ادا کرنے والی بہاری برادری کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔ انہیں نظر انداز نہ کیا جائے۔ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتہائی اہمیت کا معاملہ مردم شماری بار بار سیاست کی نذر ہوتا رہا، جس کی وجہ سے اور اس میں تاخیر ہوتی رہی، اب جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد مردم شماری کا فیصلہ کیا گیا ہے تو تمام طبقات کو بھی مدنظر رکھا جائے، بالخصوص بہاری برادری جن کی تعداد ملک میں مشخص ہے، انہیں بھی اس میں شمار کیا جائے، پاکستان کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، تحریک پاکستان میں بابائے قوم کے ہم قدم چلنے والے تمام طبقات کو اس قومی عمل میں شامل کیا جائے۔ 

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ مردم شماری کو سات سال قبل مکمل ہونا تھا، لیکن افسوس کہ اس انتہائی اہمیت کے حامل مسئلے کو سیاست کی نذر کیا جاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد اب مردم شماری کا فیصلہ مارچ میں کر لیا گیا ہے تو ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حوالے سے تمام طبقات کو بھی مدنظر رکھا جائے اور باالخصوص بہاری برادری کو اس میں شامل کیا جائے، اگر کہیں اس حوالے سے کوئی شبہات ہیں تو اس کے خاتمے کیلئے باقاعدہ میکنزم تیار کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تحریک پاکستان میں شامل ان تمام طبقات کی میراث ہے، جنہوں نے اس عظیم جدوجہد میں اپنا کردار ادا کیا، اس کردار کی کسی صورت نفی نہیں کی جا سکتی اور جو طبقات اس تحریک کی تفریق نہیں کرتے ان تمام طبقات کو اس قومی عمل میں شامل کیا جائے۔