جمعه 31 فروردین 1403

14 August 2023

امریکی صدر ٹرمپ کی مسلمانوں کے ساتھ کھلی دشمنی شروع

امریکی صدر ٹرمپ کی مسلمانوں کے ساتھ کھلی دشمنی شروع


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت سنبھالنے کے ایک ہفتے کے بعد مسلمان ملکوں سے امریکا کا رخ کرنے والے تارکین وطن کے امریکا میں داخلے پر وسیع پیمانے پرپابندیاں عائد کردی ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے ایک حکمنامے پر بھی دستخط کردیا ہے - ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ان  کے اس حکمنامے کا مقصد امریکا میں دہشت گردوں کے داخلے کو روکنا ہے - ان کا کہنا تھا کہ صرف انہی لوگوں کو امریکا آنے کی اجازت دی جائے گی جو امریکا کی حمایت کریں گے - ڈونلڈ ٹرمپ کے اس حکمنامے کے مطابق ایران، عراق ، سوڈان ، صومالیہ، لیبیا، شام اور یمن کے مسلمانوں کے پاس اگر امریکا کا ویزا ہوگا تو بھی امریکا پہنچنے پر انہیں ملک کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی - ان سات ملکوں کے مسلم شہریوں پر فی الحال ایک مہینے تک اس پابندی کا اطلاق ہو گا اور اس حکمنامے کے مطابق امریکا میں تارکین وطن کے داخلے کو پچاس فیصد تک کم کردیا جائے گا - یاد رہے کہ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بارہا اپنے نسل پرستانہ بیانات میں اعلان کیا تھا کہ اگروہ صدر منتخب ہوگئے تو امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگا دیں گے - اور امریکا اور میکسیکو کی سرحدوں کے درمیان دیوار کھڑی کردیں گے۔