جمعه 7 اردیبهشت 1403

14 August 2023

اقوام متحدہ کا تاریک وطن کے ساتھ کئے جانے والے امتیازی سلوک پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ کا تاریک وطن کے ساتھ کئے جانے والے امتیازی سلوک پر اظہار تشویش


اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن اور اقلیتوں کے سلسلے میں جو امتیازی رویّہ روا رکھا جارہا ہے وہ انتہائی تشویشناک ہے - ان کا کہنا تھا کہ تعصب اور امتیازی سلوک کا نظریہ بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے نفرت کے راستے زیادہ کھل رہے ہیں اس لئے ہمیں اس سلسلے میں ہوشیار رہنا چاہئے - انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ انسانی حقوق اور جنگی جرائم کے مرتکبین کے بارے میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے زیادہ کوشش کرے - اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ آج مسلمانوں کے بارے میں جو نظریہ پایا جارہا ہے وہ انتہائی پریشان کن اور تشویشناک ہے - اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا کے صدر ٹرمپ نے مسلمانوں اور تارکین وطن کے امریکا میں داخلے پر پابندیوں کے قانون پر دستخط کئے ہیں- اس درمیان ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ امور کے کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا قرون وسطی کے دور کی جانب واپس لوٹ رہا ہے - انہوں نے کہا کہ ایرانی شہریوں کے لئے امریکا کے ویزے پر پابندی اور دیگر معاملات میں امریکی صدر کے تازہ ترین اقدامات نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکا مذہبی، قومی اور نسلی تفریق کے لحاظ سے قرون وسطی کی جانب دوبارہ لوٹ رہا ہے - ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے یہ اقدامات  امریکا کے جمہوریت اور آزادی کے دعوے کی سراسر نفی کرتے ہیں۔