جمعه 31 فروردین 1403

14 August 2023

آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں بحرین میں مسلسل مظاہرے جاری

آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں بحرین میں مسلسل مظاہرے جاری


 بحرینی عوام نے ہفتے کی شام علما کی دعوت پر بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت مں ان کے گھر کی جانب مارچ کیا

منامہ سے موصولہ خبروں کے مطابق بحرینی عوام نے دارالحکومت منامہ کے علاقے الدراز میں واقع بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے قریب الفدا اسکوائر پر اجتماع کرکے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ شیخ عیسی قاسم کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی سے باز رہے - بحرینی عوام نے اعلان کیا کہ وہ اپنے مذہبی رہنما کے دفاع کے لئے ہر طرح سے تیار ہیں - بحرین کی چودہ فروری نامی انقلابی تحریک نے بھی اعلان کیا ہے کہ بحرینی نوجوانوں نے النویدرات علاقے میں بھی حکومت مخالف مظاہرے میں شرکت کرکے آل خلیفہ کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی اور تحریک کی کامیابی تک پرامن جد وجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعلان کیا - یہ مظاہرے ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب بحرینی علما نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی جان کی حفاظت کو واجب شرعی سمجھتے ہیں -  بحرینی عوام نے اتوار کو بھی ملک گیر مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے-