جمعه 10 فروردین 1403

14 August 2023

شمالی شام پر ترک فوج کی بمباری میں کم از کم دس عام شہری جاں بحق

شمالی شام پر ترک فوج کی بمباری میں کم از کم دس عام شہری جاں بحق


مخالفین سے وابستہ شامی انسانی حقوق کے نگراں گروپ کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے کہا ہے کہ شمالی شام کے شہر الباب پر ترک فوج کی بمباری و گولہ باری میں کم از کم دس عام شہری مارے گئے ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ 
شمالی شام کے مختلف علاقوں پر ترک فوج کے حملوں میں اب تک سیکڑوں کی تعداد میں عام شہری جاں بحق و زخمی ہو چکے ہیں۔ 
یہ ایسی حالت میں ہے کہ شامی حکام نے بارہا ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کے رہائشی علاقوں پر حملے بند کرے اور شمالی شام سے اپنی فوج کو واپس بلائے۔