پنج شنبه 6 اردیبهشت 1403

14 August 2023

داعش نے موصل میں کئی مکانات کو بموں سے اڑا دیا

داعش نے موصل میں کئی مکانات کو بموں سے اڑا دیا


دہشتگرد گروہ داعش کے چیلوں نے شمالی موصل میں واقع العربی علاقے میں کئی مکانات کو دھماکوں سے اڑا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان دھماکوں میں 20 عام شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثر کی تعداد خواتین اور بچے بتائے جا رہے ہیں۔

اس دوران عراقی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے کربلا معلی کے مضافات میں داعش کے حملے کو پسپا کردیا ہے۔

واضح رہے کہ موصل میں داعش کو زبردست شکست کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اس گروہ کی جانب سے ملک کے دوسرے شہروں میں دہشت گردانہ کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

عراقی وزارت دفاع نے گزشتہ دنوں مشرقی موصل کو آزاد کرانے کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب مشرقی موصل سے درندوں کا صفایا کرلیا گیا ہے اور شہر میں امن و سکون کی فضا قائم ہے۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے اب تک عراق میں سینکڑوں مربع کلومیٹر اور موصل کے درجنوں علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے ہیں۔

عراقی وزیراعظم نے پیر 17 اکتوبر2016 کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔