جمعه 7 اردیبهشت 1403

14 August 2023

سعودی حکومتی فورسز نے شیعہ نشین صوبہ العوامیہ کے تمام اندرونی بیرونی راستے بند کر دئے

سعودی حکومتی فورسز نے شیعہ نشین صوبہ العوامیہ کے تمام اندرونی بیرونی راستے بند کر دئے


سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر سرگرم سعودی باشندوں کا کہنا ہے کہ سعودی فورسز نے العوامیہ شہر کے تمام خارجی اور داخلی راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے۔

سعودی اہلکاروں نے العوامیہ شہر کا محاصرہ کرلیا ہے اور تمام شہریوں پر داخلی اور خارجی راستے بند کردئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ العوامیہ شہر میں 30 ہزار سے زائد شہری محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

موصولہ خبروں کے مطابق آل سعود حکومت نے العوامیہ  شہر کو بجلی کی ترسیل بھی بند کردی ہے، عوام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی نقل و حرکت سے ایسا لگتا ہے کہ فوج شہر کو ویران کرنا چاہتی ہے۔

سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے العوامیہ کے شہریوں کو مکانات خالی کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے، العوامیہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کیلئے کسی متبادل جگہ کا تعین بھی نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ العوامیہ کے شہریوں نے آل سعود حکومت کے خلاف مظاہرے کرکے حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی تھی۔

العوامیہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ آل سعود بے جا شہریوں کو تنگ کررہی ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے دنوں ایک شہری کو جیل میں تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کردیا گیا تھا جس کے بعد عوام کے اندر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔