پنج شنبه 9 فروردین 1403

14 August 2023

بحرین کے عوام اپنے خون کے آخری قطرے تک شیخ عیسی قاسم کا دفاع کریں

بحرین کے عوام اپنے خون کے آخری قطرے تک شیخ عیسی قاسم کا دفاع کریں


اہل تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید کاظم حائری نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے شیخ عبد اللہ الدقاق کے ساتھ قم میں ہوئی ملاقات کے دوران ملت بحرین سے مطالبہ کیا کہ وہ آخری دم اور اپنے خون کے آخری قطرے تک شیخ عیسی قاسم کا دفاع کریں۔
اس سے قبل بھی آیت اللہ حائری نے ایک فتویٰ صادر کر کے بحرین کے عوام سے شیخ عیسی قاسم کے دفاع کا مطالبہ کیا اور کہا: ’’اس بحرین میں اسلام اور اسلام کے مخلص رہنماوں کا دفاع کرنا اہم ترین دینی وظائف میں سے ایک ہے، مومنین کو چاہیے کہ اسلام کے دفاع، دینی مقدسات کی حمایت اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے تحفظ کے لیے کوشاں رہیں اور آل خلیفہ حکومت کے پروپیگنڈوں کے مقابلے میں منطقی اور ممکن طریقوں سے اس نامور عالم دین کی حمایت کریں، جو شخص اپنی ذمہ داری کی ادائیگی میں کسی اذیت کو تحمل کرے تو اس کا اجر خداوند عالم پر ہو گا اور خداوند عالم غفار و رحیم ہے‘‘
واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت نے چند سال قبل بے بنیاد الزامات کی وجہ سے شیخ عیسی قاسم کی بحرینی شہریت منسوخ کر دی۔ جس کے بعد بحرینی عوام گذشتہ تین مہینے سے حکومت کے اس اقدام کے خلاف شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے دھرنا دے کر اپنا احتجاج درج کروا رہے ہیں۔