جمعه 7 اردیبهشت 1403

14 August 2023

ایران شامی عوام کا سب سے بڑا حامی: بشار اسد

ایران شامی عوام کا سب سے بڑا حامی: بشار اسد


 شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں ایران کے مجلس شورائے اسلامی کے خصوصی نمائندے حسین امیر عبداللہیان سے گفتگو میں تکفیری دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی استقامت کی حالیہ کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جوہریہ ایران، ان کامیابیوں میں شریک رہا ہے۔

اس ملاقات میں ایران کے مجلس شورائے اسلامی کے خصوصی نمائندے حسین امیر عبداللہیان نے بھی حلب میں شامی فوج اور آستانہ مذاکرات میں شام کی کامیابیوں پر صدر بشار اسد کو مبارک باد پیش کی۔

اس سے قبل انھوں نے دمشق میں فلسطینی رہنماؤں سے ملاقات اور علاقے اور فلسطین کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ان ملاقاتوں میں فلسطینی رہنماؤں نے بھی صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار اور معمول پر لانے کے لئے بعض ملکوں کی خفیہ و اعلانیہ کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس اقدام کو بیت المقدس کی آزادی سمیت تمام فلسطینی امنگوں سے غدّاری قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ حسین امیر عبداللہیان، ایک وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر بدھ کے روز زمینی راستے سے لبنان سے شام پہنچے ہیں۔ اس سے قبل انھوں نے بیروت میں لبنانی حکام سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔