پنج شنبه 9 فروردین 1403

14 August 2023

متحدہ عرب امارات کے ہندوستان سے 75ارب ڈالرز کے معاہدے

متحدہ عرب امارات کے ہندوستان سے 75ارب ڈالرز کے معاہدے


متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان ہندوستان کے دورے پر ہیں جہاں متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کےاعلی حکام کے درمیان 75ارب ڈالرز کے معاہدے طے پا گئے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان دہلی میں اسٹریٹیجک پارٹنر شپ، تجارت اور دفاع سمیت دو طرفہ تعاون کے 14سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے۔ نئی دہلی میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان 75ارب ڈالرز کے معاہدوں کی منظوری دی گئی،اسٹریٹیجک پارٹر شپ،میری ٹائم، ٹرانسپورٹ،دفاع اور تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے 14سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے۔ امارات کے ولیعہد کل ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔