جمعه 31 فروردین 1403

14 August 2023

بھارتی انٹیلی جنس نے ذاکر نائیک کو اپنی حراست میں لے لیا

بھارتی انٹیلی جنس نے ذاکر نائیک کو اپنی حراست میں لے لیا


بھارتی انٹیلی جنس ایجنس نے ڈاکٹر ذاکر نائیک پر بی جے پی لیڈر کے قتل کی مبینہ سازش کے الزام میں گرفتار سید ذاکر رحیم سے تعلق کا الزام عائد کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

قریبا 2 ماہ قبل بھارتی کابینہ کی کمیٹی برائے سیکورٹی نے ذاکر نائیک کی متنازع تقاریر کے بعد ان کی غیرسرکاری تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے الزام میں 5 سال کی پابندی لگا دی تھی۔

اب تازہ واقعہ میں بھارتی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا تعلق سید ذاکر رحیم کے ساتھ ہے۔

خیال رہے کہ سید ذاکر رحیم پر بی جے پی لیڈر کے قتل کی سازش کا الزام ہے۔

سید ذاکر رحیم کو گذشتہ سال مئی میں سعودی عرب نے گرفتار کیا تھا اور آج سعودی عرب سے دہلی پہنچتے ہی ان کو نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ایئر پورٹ سے ہی حراست میں لے لیا۔

نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ذاکر رحیم سعودی عرب میں لوگوں کی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقاتوں کا اہتمام کرتا تھا اور پھر بعد میں انہیں لوگوں کی برین واشنگ کرتے ہوئے لوگوں کو دہشت گردی کے لئے استعمال کرتا تھا۔