جمعه 31 فروردین 1403

14 August 2023

بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان


کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے جبکہ بھارت نے مظلوموں کی آواز دبانے کے لئے وادی میں مزید فوجی تعینات کر دئیے ہیں۔

سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مزاحمتی قیادت نے مشترکہ طور پر بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ منانے کی اپیل کردی ہے۔

یہ دن منانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اُن کا حق خود ارادیت دینے سے انکار کردیا ہے۔

گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی، بھارت مخالف مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

دوسری جانب بھارتی حکومت نے بھی ہمیشہ کی طرح مظلوم کشمیریوں کی آواز دبانے کے لئے عسکری طاقت استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور نہتے شہریوں کے پر امن احتجاج کو روکنے کے لئے مقبوضہ وادی میں بڑی تعداد میں اسلحے سے لیس فوجی تعینات کر دیئے ہیں۔