چابہار، ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے ایک محفوظ علاقہ ہے: ایرانی صدارتی مشیر
چابہار، ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے ایک محفوظ علاقہ ہے: ایرانی صدارتی مشیر
ایران کے صدارتی مشیر نے کہا ہے کہ چابہار بندرگاہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے ایک محفوظ جگہ ہے.
یہ بات ایران كے صدارتی مشیر اور سپریم كونسل كے فری تجارتی، صنعتی اور خصوصی اقتصادی زون كے سیكرٹری' اكبر تركان ' نے مكران كے ساحلی علاقے كے حوالے سے ایك عالمی كانفرنس كے موقع پر چابہار كے اقتصادی حلقوں كے نمائندوں كے ساتھ ایك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہی.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ مكران كے ساحلی علاقے اور پیٹرو كیمیكل اور مینوفیكچرنگ یونٹس بنیادی ڈھانچے كے حوالے سے اہم سرگرمیاں كر رہے ہیں اور ہمارا اہم مقصد غیرملكی سرمایہ كاروں كو چابہار بندرگاہ میں سرمایہ كاری كے لئے راغب كرنا ہے.
انہوں نے كہا كہ ایران كے جنوبی علاقے چابہار میں منعقدہ ایك عالمی كانفرنس بین الاقوامی سرمایہ كاری اور مكران كے فروغ كے لئے ایك سنہری موقع ہے اور یہ ساحلی علاقہ ایران كے جنوبی صوبے سیستان اور بلوچستان كی ترقی میں اہم كردار ادا كررہا ہے.
تفصیلات كے مطابق ایران كے جنوبی علاقے چابہار میں پیر كے روز سنئیر ایرانی نائب صدر 'اسحاق جہانگیری' اور دوسرے اعلی ایرانی حكام كی موجودگی میں ایك عالمی كانفرنس كا افتتاح كر دیا گیا.
اس كانفرنس كے انعقاد كا مقصد مكران كے ساحلی علاقے كی ترقی اور فروغ كے لئے منعقد كیا گیا.