ایران میں تیل کی پیداوار روزانہ 39 لاکھ بیرل تک پہنچ گیا
ایران میں تیل کی پیداوار روزانہ 39 لاکھ بیرل تک پہنچ گیا
ایرانی وزیر پٹرولیم نے ملک میں تیل کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے کہا ہے کہ اس وقت ایران کی تیل پیداوار میں یومیہ تقریبا 39 لاکھ بیرل تیل اضافہ ہوگیا ہے.
یہ بات ' بیژن نامدار زنگنہ' نے ایرانی كابینہ كے اجلاس كے بعد صحافیوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہی.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ایران اور بعض عالمی كمپنیوں كے درمیان ایرانی آئل فیلڈوں كی پیداوار كے حوالے سے معاہدوں پر دستخط كئے گئے ہیں
انہوں نے بتایا كہ ویانا میں 10 نومبر كو تیل برآمد كرنے والے ممالك كی تنظیم، اوپیك كے ركن اور غیر ركن ممالك كے مشتركہ اجلاس میں اوپیك كے ركن ممالك اپنے تیل كی پیداوار 12 لاكھ بیرل اور غیر ركن ممالك یومیہ 15 ہزار بیرل تك كمی لانے پر اتفاق كیا گیا.
زنگنہ نے كہا كہ حكومت اگلے سال كے لئے ملك میں گیس كی قیمتوں میں اضافہ كرنے كا فیصلہ نہیں كیا.