چهارشنبه 5 اردیبهشت 1403

14 August 2023

غزہ کی پٹی میں مسجد الصدیقین کا افتتاح

غزہ کی پٹی میں مسجد الصدیقین کا افتتاح


قطر کے ایک خیریہ ادارے کے مالی تعاون سے غزہ کی پٹی میں مسجد الصدیقین تعمیر ہوئی ہے۔ جس کا گذشتہ روز افتتاح بھی ہوا ہے۔

اس مسجد کی افتتاحی تقریب میں غزہ کی پٹی کی نامور شخصیات اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ مسجد الصدیقین نہ صرف عبادت کی جگہ ہوگی بلکہ یہ ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کا مرکز بھی ہوگی۔
قطر کے خیریہ ادارے کے مدیر انجینئر محمد ابوحلوب نے کہا اس مسجد کی تعمیر کے تمام اخراجات قطر کے ایک مخیر شخص نے برداشت کئے ہیں۔
انہوں نے کہا اس مسجد کی تعمیر میں 5 لاکھ 55 ہزار قطری ریال لاگت آئی ہے۔
غزہ کے محکمہ اوقاف کے سرپرست شیخ عبدالقادر سالم نے مسجد کی تعمیر کیلئے اس مالی ملت قطر کا شکریہ ادا کیا۔
بیت حانون کے مئیر نے بھی مسجد کی تعمیر کے لئے مالی امداد کرنے پر قطر کے مخیر شخص کا شکریہ ادا کیا۔