چهارشنبه 5 اردیبهشت 1403

14 August 2023

داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی زخمی

داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی زخمی


داعش دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ابوبکر البغدادی اپنے کئی کمانڈروں کے ساتھ شام سے گاڑی کے ذریعے عراق میں داخل ہوا تھا کہ اس کی گاڑی کو حملے کا نشانہ بنا دیا گیا۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر خلف الجلیباوی نے صوبے الانبار میں کچھ دہشت گردوں کی واپسی کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ شہر الرمادی کو اپنا گڑھ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عراق کے صوبے الانبار کے مختلف شہروں منجملہ الرمادی، فلوجہ،، عامریہ اور خالدیہ میں حالیہ دنوں میں دہشت گردانہ حملے تیز ہو گئے ہیں جن میں درجنوں عام شہری جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ داعش دہشت گرد، عراق کے مختلف علاقوں خاص طور سے صوبے نینوا میں عراقی فوج کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد مختلف علاقوں میں عام شہریوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔