شنبه 1 اردیبهشت 1403

14 August 2023

پارا چنار دھماکہ مقامی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے:مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا

پارا چنار دھماکہ مقامی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے:مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا


پارا چنار() مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹیری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی نے پاراچنار سانحہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مقامی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پارا چنار کے نہتے عوام سے اسلحہ جمع کرنے کی بات کرنے والے ، دہشت گردوں کو قابوکرنے میں بری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔ آج ہمیں ایک دفعہ پھر اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھارہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ علاقے کی سیکیورٹی کی ذمہ داری کرم طوری ملیشیا اور کرم ایجنسی کی محافظ کرم ملیشیا کے حوالے کئے جائیں۔ علامہ اقبال بہشتی نے کہا کہ داعش علاقے میں بھرتیاں کر رہی ہے لیکن ملکی وقار و تحفظ کے ضامن ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، پارا چنار سے ملحقہ افغان علاقوں میں داعش سرگرم عمل ہیں، گزشتہ روز ننگر ھار میں دہشت گردی کی گئی اور اب پاراچنار کو داعش نے اپنے مذموم ایجنڈے کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پاراچنار سے ملحقہ بارڈر کی سیکیورٹی طوری ملیشیا کے حوالے کی جائے یا اس بارڈر کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے۔