جمعه 31 فروردین 1403

14 August 2023

مجالس عزا میں اسلامی معارف اور حقائق کو احیاء کرنا ہماری ذمہ داری ہے:رہبر انقلاب

مجالس عزا میں اسلامی معارف اور حقائق کو احیاء کرنا ہماری ذمہ داری ہے:رہبر انقلاب


دوسری بات یہ کہ جس سے اس موقع پر فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے اور جیسا کہ خود امام حسین علیہ السلام نے اپنے جہاد کی برکت سے اسلام کو زندہ کیا، حقیقت یہ ہے کہ اسلام،حسین بن علی علیہ السلام کے خون کی بدولت زندہ بھی ہوا اور اسے آزادی بھی اسی وجہ سے نصیب ہوئی،آج آپ حضرات کو بھی حضرت(ع) کی یاد،نام اور تقریر و منبر کی یادگار کو قائم رکھنے کے جذبہ کے تحت اسلامی حقائق بیان کرنا چاہئے،لوگوں کے لئے قرآن و احادیث اور نہج البلاغہ سے مطالب بیان کریں،منجملہ ان اسلامی حقائق کو جس نے ہماری اسلامی و علوی اور نبوی نظام پر مبنی حکومت حقہ، یعنی اسلامی جمہوریہ کے سائے میں حقیقت کا جامہ پہنا ہے ان حقائق سے روشناس کرائیں،یہ اسلامی معارف کے اعلیٰ مقاصد میں سے ایک ہے لوگ یہ تصور نہ کریں کہ اسلام کی تبلیغ وتبیین کی جاسکتی ہے اور اسلام کی حاکمیت سے (جو آج اس سرزمین پر مجسم ہوکر جلوہ نمائی کررہا ہے)غافل ہوا جاسکتا ہے اور نہ اسے طاق نسیاں کی نذر کیا جاسکتا ہے،آپ لوگوں کو میری یہی نصیحت ہے۔