پنج شنبه 30 فروردین 1403

14 August 2023

رہبر معظم کا اسلامی انجمنوں سے منسلک یورپ میں مقیم طلبا کے نام پیغام

رہبر معظم کا اسلامی انجمنوں سے منسلک یورپ میں مقیم طلبا کے نام پیغام


رہبر انقلاب اسلامی امام سید علی خامنہ ای (دام ظلہ العالی) نے یورپ میں مقیم طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی اکیاون ویں اجلاس کے نام اپنے پیغام میں فرمایا:"نوجوانی اور طالب علمی" طاقتور قوت محرکہ [Powerful Propellant] کی طرح، اعلی ہدف کے حصول میں انسان کو مدد دیتی ہے؛ آپ عزیزوں سے توقع کی جاتی ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر اثر انداز ہوجائیں اور اپنی زبان اور عمل سے راہ خدا کے راہیوں کی تعداد میں اضافہ کریں"۔
رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عزیز نوجوان طالبعلمو!
نوجوانی اور طالبعلمی ہر ایک بجائے خود، ایک طاقتور قوت محرکہ [Powerful Propellant] کی طرح، اعلی اہداف کے حصول میں مدد دیتی ہے،آپ ان دو خصوصیات کے ساتھ ساتھ اسلامی انجمنوں کے مؤثر منظومے میں شمولیت کی امتیازی خصوصیت سے بھی بہرہ ور ہیں، [اور یوں] آپ پر حجت تمام ہوچکی ہے، آپ عزیزوں سے توقع، ـ علمی، دینی اور اخلاقی خودسازی سے بڑھ کرہے،کفر و استکبار کے محاذ کے خلاف غیر متوازن جنگ [Asymmetric warfare] میں خالص اسلام کے لہلہاتے پرچم کے ساتھ، یہ ہم سب کا فریضہ ہے کہ [ہم میں سے] ہر ایک اسلام کی صحیح معرفت اور اللہ کی صراط مستقیم کا پر برکت چشمہ ہو،پر نشاط، پر امید، اور روشن ہوں آپ کے پاک دل۔
سید علی خامنہ ای