شنبه 1 اردیبهشت 1403

14 August 2023

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوبامہ کیئر پروگرام میں ترمیم کی سمری پر دستخط کر دیئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوبامہ کیئر پروگرام میں ترمیم کی سمری پر دستخط کر دیئے


ڈونلڈ ٹرمپ نے اوبامہ کیئر پروگرام میں ترمیم کی سمری پر دستخط کر دیئےہیں امریکہ کا صدر بنتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا پہلا انتخابی وعدہ پورا کرتے ہوئے اوبامہ کیئر پروگرام میں ترمیم کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں ادھر ٹرمپ کے خلاف عوامی مظاہرے بھی جاری ہیں جن میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے 45 ویں صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے پہلے ایگزیکٹو آرڈر کا اختیار استعمال کرتے ہوئے اوبامہ کیئر پروگرام میں ترمیم کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں تاہم بل کی حتمی منظوری سینیٹ دے گی۔ ادھر ڈونلڈ ٹرمپ کے اوبامہ کیئر بل میں ترمیم کے فیصلے کے خلاف واشنگٹن اور نیویارک سمیت مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی جاری ہیں، مظاہرین نے نیویارک اور واشنگٹن میں متعدد عمارتوں کے شیشے توڑ دیئے اور سامان کو آگ لگانے کے ساتھ ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جبکہ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور متعدد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔واضح رہے کہ امریکی میں لاکھوں افراد اوبامہ کیئر بل کے ذریعے صحت کی سہولیات اور انشورنس حاصل کر رہے ہیں لیکن امریکہ کے نئے صدر نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اوباما کیئر بل کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا جس پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔