چهارشنبه 5 اردیبهشت 1403

14 August 2023

آذربائیجان کے صدر نے ایرانی قوم کو تعزیت پیش کی

آذربائیجان کے صدر نے ایرانی قوم کو تعزیت پیش کی


جمہوریہ آذربایجان کے صدر 'الہام علی اف' نے اپنے ایرانی ہم منصب 'حسن روحانی' کے نام ایک پیغام میں تہران پیلاسکو تجارتی مرکز میں آتشزدگی کے سانحے میں شہید ہونے والوں کے حوالے سے ایرانی قوم کے ساتھ اپنی تعزیت کا اظہار کیا.

صدر الہام عليئيف نے اپنے ايراني ہم منصب 'حسن روحاني' سميت برادر اور دوست ملك ايران كي قوم كو تہران كي پيلاسكو عمارت كے سانحے ميں جاں بحق ہونے والے افراد پر دلي تعزيت كا اظہار كيا.

انہوں نے اس سانحے ميں شہيد ہونے والے ايراني شہريوں اور ريسكيو اہلكاروں كے لئے دعائے مغفرت كي اور لواحقين كے ساتھ اظہار يكجہتي كيا.

'پيلاسكو' عمارت ميں گزشتہ روز (جمعرات) نامعلوم وجوہات كي بنا پر آگ لگي تھي جسے بھجانے كے لئے امدادي كارروائياں جاري تھي كہ اسي دوران پوري عمارت زمين بوس ہوگئي.

پيلاسكو تجارتي مركز تہران ميں 1962 ميں تعمير كيا گيا تها. يہ عمارت 17 منزلوں پر مشتمل اور ايران ميں پہلي بار بننے والي جديد اور بلند عمارت تهي. اس عمارت ميں شاپنگ سيٹنرز، رہائشي فليٹس اور كپڑوں كي وركشاپس قائم تھيں.

پيلاسكو عمارت كے زمين بوس ہونے سےمتعدد فائر فائٹر ملبے تلے دب گئے تھے جہاں اب امدادي ٹيموں نے ان كے جاں بحق ہونے كا خدشہ اظہار كيا ہے جبكہ عمارت كے ملبے تلے بھي ابھي بھي كئي لوگ دبے ہوئے ہيں جنہيں نكالنے كے لئے امدادي كارروائياں جاري ہيں.