جمعه 7 اردیبهشت 1403

14 August 2023

شام امن مذاکرات، ایرانی ٹیم قزاقستان پہنچ گئی

شام امن مذاکرات، ایرانی ٹیم قزاقستان پہنچ گئی


نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور 'حسین جابری انصاری ' کی قیادت میں اعلی ایرانی سیاسی وفد ہفتہ کے روز شام امن مذاکرات میں شرکت کے لئے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچ گیا.

آستانہ ميں اپنے قيام كے دوران نائب ايراني وزير خارجہ اپنے روسي اور ترك ہم منصبوں كے ساتھ شامي امن مذاكرات پر تبادلہ خيال كريں گے.

اس تين فريقي اجلاس كا مقصد قازقستان كے دارالحكومت آستانہ ميں آئندہ ہونے والے شامي حكومت اور باغي گروہوں كے نمائندوں كے درميان مذاكرات كي كاميابي ہے.

تفصيلات كے مطابق، قازقستان كے دارالحكوت آستانہ ميں اس ہفتہ تك شامي حكومت اور باغي گروہوں كے نمائندوں كے درميان نئے امن عمل كے تحت مذاكرات كا انعقاد كيا جائے گا اور اس حوالے سے تہران،ماسكو اور دمشق كے اعلي سياسي اور سيكورٹي حكام كے درميان مشاورت كا سلسلہ جاري ہے.