logo logo
  • تاریخ انتشار:‌ 1395/11/03 - 12:00 ق.ظ
  • چاپ
پاراچنار،بم دھماکے کے شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ

پاراچنار،بم دھماکے کے شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ

پاراچنار،بم دھماکے کے شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ

پاراچنار میں عیدگاہ مارکیٹ کے قریب نیو سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے میں 20 شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ آج بعد از نماز ظہرین مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں مرکزی جامع مسجد کے پیش امام شیخ فدا حسین مظاہری کی اقتداء میں ادا کر دی گئی۔ 
نماز جنازہ میں ایف سی کے آئی جی شاہین صاحب، اے پی اے کرم شاہد علی خان اور دیگر حکومتی عہدیداروں سمیت ہزاروں دیگر افراد نے شرکت کی۔ 
نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد شہداء کو تدفین کیلئے اپنے اپنے آبائی دیہاتوں میں منتقل کر دیا گیا۔ جہاں انہیں ہزاروں اشکبار آنکھوں کے حضور سپرد خاک کر دیا گیا۔ 
مرکزی امام بارگاہ میں شہداء کے دیدار کے لئے ہزاروں افراد جمع ہوگئے تھے اور سب نہایت مشتعل تھے۔ سب کی خواہش تھی کہ موجودہ نااہل انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے۔ تاہم مقامی لیڈروں کے منانے پر لوگ سنبھل گئے۔

مطالب مشابه