logo logo
  • تاریخ انتشار:‌ 1395/11/02 - 12:00 ق.ظ
  • چاپ
تہران کی عمارت آتشزدگی پر بشار الاسد کا تعزیتی پیغام

تہران کی عمارت آتشزدگی پر بشار الاسد کا تعزیتی پیغام

تہران کی عمارت آتشزدگی پر بشار الاسد کا تعزیتی پیغام

شام کے صدر 'بشار الاسد' نے ایرانی قوم اور حکومت کے نام ایک پیغام میں تہران کی کثیر المنزلہ عمارت میں آتشزدگی کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کی ضیاع پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے.

صدر بشار الاسد نے اپنے ایرانی ہم منصب 'حسن روحانی' سمیت برادر اور دوست ملك ایران كی قوم كو تہران كی پلاسكو عمارت كے سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد پر دلی تعزیت كا اظہار كیا.

انہوں اس سانحے میں شہید ہونے والے ایرانی شہریوں اور ریسكیو اہلكاروں كے لئے دعائے مغفرت كی اور لواحقین كے ساتھ اظہار یكجہتی كیا.

'پلاسكو' عمارت میں گزشتہ روز (جمعرات) نامعلوم وجوہات كی بنا پر آگ لگی تھی جسے بھجانے كے لئے امدادی كارروائیاں جاری تھی كہ اسی دوران پوری عمارت زمین بوس ہوگئی.

پلاسكو تجارتی مركز تہران میں 1962 میں تعمیر كیا گیا تها. یہ عمارت 15 منزلوں پر مشتمل اور ایران میں پہلی بار بننے والی جدید اور بلند عمارت تهی. اس عمارت میں شاپنگ سیٹنرز، رہائشی فلیٹس اور كپڑوں كی وركشاپس قائم تھیں.

پیلاسكو عمارت كے زمین بوس ہونے سےمتعدد فائر فائٹر ملبے تلے دب گئے تھے جہاں اب امدادی ٹیموں نے ان كے جاں بحق ہونے كا خدشہ اظہار كیا ہے جبكہ عمارت كے ملبے تلے بھی ابھی بھی كئی لوگ دبے ہوئے ہیں جنہیں نكالنے كے لئے امدادی كارروائیاں جاری ہیں.

ایرانی حكام كے مطابق، اب تك 20 فائر فائٹر اہلكار شہید اور 70 افراد زخمی ہوچكے ہیں.

مطالب مشابه