پنج شنبه 6 اردیبهشت 1403

14 August 2023

الجیریا میں صیہونیوں سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک پکڑا گیا

الجیریا میں صیہونیوں سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک پکڑا گیا


الجیریا کی سیکورٹی فورسز نے صوبہ غرادیہ میں ایک کاروائی کے دوران ناجائز صیہونی ریاست سے وابستہ ایک بین الاقوامی جاسوسی نیٹ ورک کو پکڑ لیا.

الجيريا كے خفيہ ذرا‏ئع كے مطابق، پكڑے جانے والے 10 ركني جاسوسي نيٹ ورك ميں مختلف ممالك كے باشندے صيہونيوں كے لئے جاسسي كرتے تھے جن كا تعلق ليبيا، مالي، لائبيريا، نائيجيريا، كينيا اور گھانا سے ہيں. 

ان ذرائع نے مزيد بتايا كہ جاسوس افراد بيرون ملك عناصر كے ساتھ بھي رابطے ميں تھے.

الجيريا كے سيكورٹي اداروں نے پكڑے جانے والے جاسوسوں سے پوچھ گچھ كا سلسلہ آغاز كيا ہے.

الجيريا كے 'النہار' ٹي وي چينل نے بتايا كہ گرفتار ہونے والے عناصر سے جديد جاسوسي آلات برآمد كي گئيں ہيں.

ناجائز صيہوني رياست نے شمالي افريقا سميت اسلامي ممالك ميں اپنا شيطاني مقاصد كے تكميل كے لئے ايك وسيع پيمانے پر جاسوسي نيٹ ورك قائم كيا ہوا ہے جس ميں مختلف ممالك كے ايجنٹوں اس ميں سرگرم ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔