جمعه 31 فروردین 1403

14 August 2023

یمن پر ال سعود کا وحشیانہ جارحیت جاری

یمن پر ال سعود کا وحشیانہ جارحیت جاری


سعودی جنگی طیاروں نے منگل کو یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے نہم میں ایک اسکول پر وحشیانہ بمباری کی جس میں آٹھ اسکولی بچے شہید اور پندرہ دیگر زخمی ہو گئے- اس درمیان جنوبی شہر تعز کے عوام نے ایک مظاہرے میں شرکت کر کے یمن پر سعودی جارحیتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی- مظاہرین کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور ظالمانہ محاصرے کی وجہ سے، جو علاقے کے بعض ملکوں کی حمایت سے انجام پا رہا ہے، یمن کے عوام کو انتہائی سخت مشکلات کا سامنا ہے- مظاہرے میں شریک یمنی شہریوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دشمن کے مقابلے میں اپنے وطن کا دفاع کرتے رہیں گے- یمنی مظاہرین نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں اور بین الاقوامی قوانین پر عمل کرتے ہوئے یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں کو فوری طور پر بند کرائیں۔