پنج شنبه 6 اردیبهشت 1403

14 August 2023

یمنی فوج کے ہاتھوں متعدد سعودی دہشتگرد فوجی ہلاک

یمنی فوج کے ہاتھوں متعدد سعودی دہشتگرد فوجی ہلاک


یمنی فوج کے توپخانوں نے نجران میں واقع الخضرا گذرگاہ میں سعودی فوج کے کنٹرول روم کو نشانہ بنایا - اس درمیان یمنی اسنائپروں نے بھی سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں جیزان میں چار سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا -

العالم ٹیلی ویژن چینل نے بھی خبردی ہے کہ یمنی فوج نے جنوبی صوبے تعز کے کلایہ علاقے میں سعود ی فوج کے غاصب اتحادیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے سعودی عرب کے پانچ اتحادی فوجیوں کو ہلاک کردیا -

یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ گذشتہ دسمبر سے اب تک سعودی عرب کے جنوبی علاقوں نجران، جیزان اور عسیر میں یمنی اسنائپروں کے ہاتھوں پچاس سے زائد سعودی فوجی مارے جاچکے ہیں-