جمعه 31 فروردین 1403

14 August 2023

ٹرمپ امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی اور سی آئی اے کے دفاتر کی تعداد کم کرنا چاہتے ہیں

ٹرمپ امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی اور سی آئی اے کے دفاتر کی تعداد کم کرنا چاہتے ہیں


نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی اور سی آئی اے کے دفاتر کی تعداد کم کرنا چاہتے ہیں-

ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال ہے کہ ان ایجنسیوں کے دفاتر کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے خدشہ اس بات کا ہے کہ یہ ایجنسیاں سیاسی ہو سکتی ہیں اور ان تنظیموں کا دائرہ بلاوجہ پھیل جائے گا-

ٹرمپ کی حکومتی ٹیم کے ایک قریبی ذریعے نے بتایا ہے ٹرمپ کا خیال ہے کہ سیکورٹی اور انٹیلی جنس کی دنیا پوری طرح سیاسی ہوتی جا رہی ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ سیکورٹی اداروں کا دائرہ چھوٹا ہو تاکہ یہ ادارے زیادہ دقت اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر سکیں-

خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے خلاف جو امریکہ کی سبھی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہ بھی ہیں، تادیبی کارروائی کرسکتے ہیں- یہ منصوبہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ، امریکہ کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا مسلسل مذاق اڑا رہے ہیں اور روسی ہیکروں کے ذریعے ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں کے ایمیلز ہیک کر لئے جانے کی خبریں عام ہیں-