چهارشنبه 5 اردیبهشت 1403

14 August 2023

یمنی فورسز کا نئے سال میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر پہلا میزائل حملہ

یمنی فورسز کا نئے سال میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر پہلا میزائل حملہ


یمنی فورسز اور قبائل کا یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ اور اس کے ظالمانہ ، بہیمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملوں کے جواب میں دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے یمنی فورسز نے نئے سال میں پہلا میزائل سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر داغا ہے جس میں متعدد سعودی کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
یمنی فورسز نے سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کو تعز میں اپنے بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں سعودی مزدور ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر یمن کے مختلف شہروں پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔