سه شنبه 28 فروردین 1403

14 August 2023

کشمیر کے موضوع پر لاہور میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

کشمیر کے موضوع پر لاہور میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد


پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیر کے موضوع پر ہونے والے بین الاقوامی سیمینار کے شرکاء نے کشمیر سمیت علاقے کے مسائل کے حل میں ایران کے کردار پر تاکید کی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اس سیمینار کے شرکاء نے علاقائی مسائل اور مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی کمزور کارکردگی کی سخت مذمت کی- پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے کشمیر کے مسئلے پر منعقدہ اس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا- انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ پاکستانی حکومت، کشمیری عوام کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی- سیمینار میں برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈ کے رکن نذیر احمد نے کشمیر مسئلے کے حل میں عالمی برادری کی کمزور کارکردگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران اور روس سمیت علاقے کی طاقتیں، مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں- پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر مسعود خان نے بھی مسئلہ کشمیر سمیت بہت سے بین الاقوامی موضوعات کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خاموشی اور دفاعی ردعمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اقوام متحدہ کے اندر مضبوط عزم موجود ہے تو وہ گذشہ برسوں میں کشمیر کے بارے میں سلامتی کونسل میں منظور ہونے والی قراردادوں پر عمل درآمد کرا کر مسئلہ کشمیر کو حل کرے-