پنج شنبه 30 فروردین 1403

14 August 2023

موصل کا الکرامہ علاقہ وہابی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

موصل کا الکرامہ علاقہ وہابی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد


عراقی فورسز اور رضاکار دستوں نے موصل کے علاقہ الکرامہ کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز کا موصل میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے عراقی فورسز نے وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے الکرامہ علاقہ کو آزاد کرالیا ہے۔ عراقی فورسز کے مطابق الکرامہ علاقہ میں آپریشن کے دوران بہت سے داعش دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے ہیں۔ عراقی فورسز نے الکرامہ کی عمارتوں پر عراقی پرچم نصب کردیا ہے۔