شنبه 1 اردیبهشت 1403

14 August 2023

تیونس میں داعش سے منسلک دھشتگرد ٹولے کے کئی افراد گرفتار

تیونس میں داعش سے منسلک دھشتگرد ٹولے کے کئی افراد گرفتار


المیادین کے مطابق، صوبہ سیدی بوزید کے سیکورٹی اہلکاروں کے خصوصی دستوں نے کارروائی کرکے خطرناک دہشت گرد گروہ کے کئی ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تیونس کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ دہشت گردوں نے تفتیش کے دوران بدنام زمانہ دہشت گرد ٹولے داعش سے بیعت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، زیر حراست افراد نے داعش اور تخریبی کارروائیوں کے لئے افراد بھرتی کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

واضح رہے کہ تیونسی وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے 800 سے زائد مسلح افراد کی ملک واپسی کی خبر دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افراد کی ملک واپسی اور ان کی دقیق تعداد جمع کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔

تیونس گزشتہ چند سالوں سے دہشت گردانہ حملوں کی زد میں ہے اور تمام حملوں کی ذمہ داری داعش ہی قبول کرتی آئی ہے۔

یاد رہے کہ داعشی جنگجوؤں کی اکثریت کا تعلق تیونس اور سعودی عرب سے بتایا جاتا ہے۔