شنبه 8 اردیبهشت 1403

14 August 2023

داعش برطانیہ کے خلاف وسیع پیمانے پر کیمیائی حملہ کرنے کی کوشش میں

داعش برطانیہ کے خلاف وسیع پیمانے پر کیمیائی حملہ کرنے کی کوشش میں


برطانوی سیکورٹی کے وزیر کا سنڈے ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ   یقینی طور پر دہشت گرد برطانیہ میں وسیع پیمانے پر کیمیائی حملے کرنے کی آرزو رکھتے ہیں۔

برطانوی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ابھی تک دہشت گردوں کی طرف سے کیمیائی ہتھیار حاصل کرنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم دہشت گرد اس قسم کے خطرناک ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔

برطانوی وزیر کا کہنا ہے اگر دہشت گرد کیمیائی ہتھیار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ استعمال کرنے سے نہیں گبھرائیں گے کیوںکہ ان میں انسانیت نامی کوئی شے نہیں ہے۔

برطانوی وزیر نے پچھلے سال فروری میں مراکش میں گرفتار ہونے والے داعشی دہشت گردوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: مراکشی سیکورٹی فورسز نے داعشی دہشت گردوں سے باقاعدہ طور پر کیمیائی ہتھیار برآمد کرلئے تھے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیر نے شام اور عراق میں داعش کی طرف سے استعمال ہونے والے ممنوعہ اسلحے کا ذکر تک نہیں کیا۔

شام میں داعشی دہشت گردوں نے کئی مرتبہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔