شنبه 8 اردیبهشت 1403

14 August 2023

سعودی عرب میں اقتصادی بحران، پانی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

سعودی عرب میں اقتصادی بحران، پانی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ


سعودی عرب کے وزیر توانائی خالدالفالح نے ملک کے بھاری بجٹ خسارے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کو مسلسل چار برس سے سنگین بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت، تیل کی عالمی قیتموں میں اتار چڑھاؤ سے پیدا ہونے والے مالیاتی خسارے کو پورا کرنے کے لیے معاشی کفایت شعاری کی پالیسیوں پر عمل کر رہی ہے۔
اقتصادی ماہرین سعودی عرب کے ولی عہد کے جانشین محمد سلمان کی معاشی کفایت شعاری کی پالیسیوں کے بارے میں خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے عوام حکومت کی مالی اعانت کے عادی ہوچکے ہیں اور مراعات کے خاتمے کا معاملہ مختلف طبقات کے لیے تشویش کا باعث بن گیا ہے۔
واضح رہے کہ سن دوہزار سولہ کے دوران، سعودی عرب کا بجٹ خسارہ چوہتر ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ جنگ یمن کے اخراجات، شام اور عراق میں دہشت گرد گروہوں کی مالی اعانت اور تیل کی عالمی قیتموں میں کمی کو سعودی عرب بجٹ خسارے کی اہم وجہ قرار دیا جارہا ہے۔