پنج شنبه 6 اردیبهشت 1403

14 August 2023

تہران میں شامی وزیرخارجہ کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات

تہران میں شامی وزیرخارجہ کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم نے ہفتے کو تہران میں اپنی ملاقات میں شام کے جنگ زدہ عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل ، دہشت گردی کے خلاف اور شام کے بحران کے حل کے لئے سیاسی مذاکرات کے لئے پیش کئے گئے فارمولے پر تفصیل سے بات چیت کی - شام کے وزیرخارجہ ایران اور شام کے حکام کے درمیان جاری مسلسل صلاح ومشورے کے تحت ہفتے کی دوپہر تہران پہنچے ہیں - شامی وزیرخارجہ تہران میں اپنے قیام کے دوران صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی سے بھی ملاقات کریں گے -

شامی وزیرخارجہ کے ساتھ شام کی قومی سلامتی کے امور کے مشیر بھی تہران کے دورے پرآئے ہیں - پچھلے چند روز کے دوران ایران اور شام کے وزرائے خارجہ کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہے - ایران، شام اور روس کے درمیان مسلسل صلاح و مشورے کی وجہ سے شام کی صورتحال پوری طرح بدل گئی ہے- اس درمیان شام کے دوسرے بڑے شہر حلب کی آزادی دہشت گردوں اور ان کے آقاؤں پر کاری ضرب تھی اور اس کی وجہ سے شام کا سیاسی منظر نامہ یکسر تبدیل ہوچکا ہے -