پنج شنبه 9 فروردین 1403

14 August 2023

شام؛ داعش نے حلب میں پانی بند کر کے یزید کی تاریخ دھرا دی

شام؛ داعش نے حلب میں پانی بند کر کے یزید کی تاریخ دھرا دی


سوریہ سانا کے مطابق، داعشی دہشت گرد عناصر نے حلب کے شہریوں کے لئے دریائے فرات سے جانے والی پانی کی پائپ لائن کو منقطع کردیا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں شہری پانی سے محروم ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف حلب شہر کی انتظامیہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں پانی کی پائپ لائن کو جلد از جلد بحال کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

دمشق میں بھی دہشت گردوں نے پینے کے پانی میں تیل ملا کر غیرقابل استعمال بنا دیا ہے جبکہ کئی پانی کے ذخائر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دمشق کے شہری گزشتہ 9 دنوں سے بغیر پانی کے زندگی بسر کررہے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے  صوبہ الرقہ کے مضافات میں داعش کے 7 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

یاد رہے کہ شام میں دہشت گرد آخری سانسیں لے رہیں ہیں اور عنقریب شام کو دہشت گردوں سے پاک کردیا جائے گا۔