جمعه 31 فروردین 1403

14 August 2023

مشرق وسطی کا حقیقی منظر نامہ سیمینار سے علامہ علی مرتضی زیدی کا خطاب سوموار کو ہوگا

مشرق وسطی کا حقیقی منظر نامہ سیمینار سے علامہ علی مرتضی زیدی کا خطاب سوموار کو ہوگا


لاہور ( )تحریک حمایت مظلومین جہان پاکستان کے زیر اہتمام لاہور کے مقام شاہ جمال قومی مرکز میں سیمینار منعقد ہوگا جس میں علامہ علی مرتضی زیدی شام کے مقام حلب میں پیدا ہونے والی صورتحال اور بالخصوص مشرق وسطیٰ کا حقیقی منظرنامہ پر تجزیاتی گفتگو کریں گے ۔سیمینار میں لاہور و مضافات سے درجنوں افراد شریک ہونگے ۔ترجمان تحریک حمایت مظلومین جہان پاکستان کے مطابق سیمینار میں درجنوں افراد کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے لاہور کے علاقوں میں تشہیراتی و رابطہ مہم کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت تمام مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں سیمینار کے حوالے سے اہم پیغام کو نمائندگان کے ذریعے پہنچایا گیا ہے ترجمان کے مطابق سیمیناز کے انعقاد کا مقصد حلب اور مشرق وسطی کی موجودہ مجموعی صورتحال سے عوام الناس کو آگاہ کرنا ہے سیمینار سوموار کو بعد ازنماز مغربین قومی مرکزشاہ جمال لاہورمیں ہوگا۔