جمعه 7 اردیبهشت 1403

14 August 2023

حلب شہر کی آزادی حق کی باطل پر کامیابی اور دھشتگردوں کے حامیوں کی رسوائی

حلب شہر کی آزادی حق کی باطل پر کامیابی اور دھشتگردوں کے حامیوں کی رسوائی


تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطبوں میں بحرین، یمن اور شام میں آل سعود، آل خلیفہ اور ان کے ایجنٹوں کے ہاتھوں بےگناہ انسانوں کے قتل عام کو تشویشناک بتایا ہے-
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ علاقے کی ظالم اور جارح حکومتوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ اگر وہ اسی طرح سے شام، عراق، بحرین اور یمن میں اپنی وحشیانہ کارروائیاں اور حملے جاری رکھیں گی اور اپنا موقف تبدیل نہیں کریں گی تو یقینی طور پر وہ تباہ و برباد ہو جائیں گی-

آیت اللہ موحدی کرمانی نے شام کے شہر حلب میں شامی فوج اور استقامتی محاذ کی کامیابی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے حلب شہر کی آزادی صرف ایک فوجی کامیابی نہیں ہے بلکہ باطل پر حق کی فتح اور دہشت گردوں کے عربی اور مغربی حامیوں کی بڑی ذلت و رسوائی ہے-

تہران کے خطیب جمعہ نے نو دی مطابق انتیس دسمبر کے تاریخی واقعے کی سالگرہ کی مناسبت سے کہا کہ یہ دن اسلام ، قرآن ، اہلبیت اور رہبر انقلاب اسلامی سے ایرانی عوام کے تجدید عہد اور ایرانی عوام کی بیداری اور اتحاد کے اعلان کا دن ہے-
انہوں نے کہا کہ سات سال قبل اس دن اسلامی جمہوری نظام کے خلاف سامراجی طاقتوں کی سازشوں اور فتنوں کو ناکام بنا دیا گیا تھا- انہوں نے امریکا کے ذریعے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بار پھر سب یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ امریکا ایرانی عوام کا دشمن ہے اور اس کے جھوٹے وعدوں پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔