شنبه 1 اردیبهشت 1403

14 August 2023

موصل کے مشرقی علاقوں کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کا دوسرا مرحلہ

موصل کے مشرقی علاقوں کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کا دوسرا مرحلہ


العالم ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ انسداد دہشت گردی فورس نے موصل شہر میں دریائے فرات کے مغربی کنارے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے جمعرات کی صبح سے اپنی کارروائیوں کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا ہے- اس درمیان عراقی حکام نے صوبہ نینوا کے آزاد شدہ علاقوں میں سیکورٹی کی برقراری کی ذمہ داری مقامی پولیس کو سونپ دی ہے تاکہ موصل کی آزادی کی کارروائیوں کے بعد کے مرحلے میں پوری طرح حصہ لے سکیں - یہ فیصلہ موصل کی آزادی کی کارروائیوں میں عراقی افواج اور فورسز کو زیادہ سے زیادہ شامل کئے جانے کے لئے کیا گیا ہے - صوبہ نینوا سے ہی یہ بھی خبر ہے کہ عراق کے انسد اد دہشت گردی کے ادارے نے موصل کے مشرق میں القدس نامی علاقے کو جو داعش کا ایک مضبوط گڑھ سمجھا جاتا تھا آزاد کرا لیا ہے - اس کارروائی میں بڑی تعداد میں داعش کے عناصر ہلاک اورزخمی ہوئے ہیں - دریں اثنا صوبہ نینوا کی آپریشنل کمان نے موصل کی آزادی کی کارروائیوں میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں بلاوقفہ جاری ہیں اور ایک لمحے کے لئے بھی بند نہیں ہوئی ہیں - ادھر تلعفر میں عراق کی عوامی رضاکارفورس نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے ایک حملے کو اس نے پوری طرح ناکام بنا دیا ہے -