پنج شنبه 30 فروردین 1403

14 August 2023

لندن میں انگریزی ترجمے والے دو ہزار قرآن مجید تقسیم

لندن میں انگریزی ترجمے والے دو ہزار قرآن مجید تقسیم


روزنامه «سبق» کے مطابق عالمی اسلامی انجمن کے تعاون سے لندن شہر میں دوہزار قرآنی نسخے تقسیم کیے گیے جبکے ہمراہ خوبصورت پھول اور نیک خواہشات پر مبنی کارڑز بھی لوگوں کو پیش دیے گیے۔

لندن میں عالمی اسلامی انجمن کے علاقایی سربراہ «احمد محمد مخدوم» کا کہنا ہے : پھول اور قرآن مجید کے ہمراہ لوگوں کو رنگین بروشر بھی دیا گیا جسمیں اسلام تمدن اور عربی کے حوالے سے معلومات درج ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ تیس طلبا اور طالبات نے اس کارخیر میں رضا کارانہ طور پر حصہ لیا اور عوام میں قرآن مجید تقسیم کیے۔

عالمی علمی اور ثقافتی ادارہ (UNESCO) نے سال ۲۰۱۲ میں میں اٹھارہ دسمبر کو عالمی یوم زبان عربی سے منسوب قرار دیا ہے اور اس موقع پر ہرسال یونیسکو کے پیرس میں واقع دفتر میں پروگرام بھی منعقد کیا جاتا ہے ۔