چهارشنبه 5 اردیبهشت 1403

14 August 2023

مرحوم مولانا سید مقصود رضوی کشمیری کی قم میں تدفین

مرحوم مولانا سید مقصود رضوی کشمیری کی قم میں تدفین


اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے رکن حجت الاسلام و المسلمین سید مقصود رضوی کشمیری کا آج قم میں جلوس جنازہ نکالا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے برجستہ عالم دین اور حوزہ علمیہ امام رضا علیہ السلام کے پرنسپل مرحوم مولانا مقصود رضوی کا تشییع جنازہ آج قم میں مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام سے حرم مطہر کی طرف نکالا گیا جس میں طلاب اور جامعۃ المصطفیٰ کے عہدہداروں کے علاوہ وائس چانسلر آیت اللہ اعرافی نے بھی شرکت کی۔
آیت اللہ اعرافی کی قیادت میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد قم کے قبرستان گلزار شہدا میں مرحوم کو دفن کر دیا گیا۔