پنج شنبه 6 اردیبهشت 1403

14 August 2023

شامی فوج نے دمشق کے مضافات میں دھشتگردوں کو 48 گھنٹے کی مہلت دے دی

شامی فوج نے دمشق کے مضافات میں دھشتگردوں کو 48 گھنٹے کی مہلت دے دی


شامی جنگی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج نے دمشق کے مضافات میں موجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر علاقہ خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔

 شامی فوج نے دمشق کے مغرب میں واقع  وادی بردی میں موجود مسلح افراد کو 48 گھنٹے کی مہلت دی ہے کہ یا تسلیم ہوجائیں یا علاقہ چھوڑ کر نکل جائیں۔

شامی فوج کے کمانڈر نے دہشت گردوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عین الفیجہ میں موجود پانی کے ذخائر کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کریں۔

کچھ عرصہ پہلے دہشت گردوں نے عین الفیجہ میں موجود بعض پانی کے ذخائر کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

پانی کے ایک اور کنویں میں تیل ملا کر ناقابل استعمال بنادیا گیا تھا جس کی وجہ سے 70 لاکھ شامی شہری پانی کی نعمت سے محروم ہوگئے تھے۔

شامی فوج کے کمانڈر نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 48 گھنٹوں کے اندر اندر علاقہ خالی نہ کرنے کی صورت میں مسلح کارروائی کی جائے گی۔

وادی بردی میں موجود مسلح افراد کا تعلق النصرہ فرنٹ سے بتایا جاتا ہے۔

دوسری طرف شامی فوج کے کئی دستے جدید ہتھیاروں سے لیس ہوکر جنوبی حلب کے مضافات میں داخل ہوگئے ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرنے والے ہیں۔