پنج شنبه 6 اردیبهشت 1403

14 August 2023

پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار: جاوید باجوہ

پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار: جاوید باجوہ


پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو کامیابی سے شکست کے لیے اب آپریشن تکمیل کے مراحل میں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہادر رینجز اٹک میں پاک فوج اور اردن کے افواج کے درمیان فجر الشرق ون کے نام سے جاری انسداد دہشتگردی مشقوں کا معائنہ کیا۔ فجر الشرق مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔ آرمی چیف نے مشقوں کے کامیاب کے انعقاد پر شرکاء کو مبارکباد دی اور اعلٰی تربیتی معیار کی تعریف کی۔

جنرل باجوہ نے کہا کہ مشقوں سے دہشتگردی کیخلاف دوطرفہ پیشہ وارانہ مہارت میں اضافہ ہوگا۔ جنگ کی نوعیت اور انداز تبدیل ہوچکے ہیں، اب براہ راست لڑائی کو ترجیح نہیں دی جاتی۔ پاک فوج مکمل تربیت یافتہ اور ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ انسداد دہشتگردی کیلئے پاک فوج کے کامیاب آپریشنز کو بطور کیس اسٹڈیز لیا جا رہا ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کو کامیابی سے شکست دی اور اب آپریشن تکمیل کے مراحل میں ہے۔