پاکستانی شہر 'راولپنڈی' میں واقع ایرانی خانہ فرہنگ ادارے کی جانب سے پاکستانی مترجمین زبان فارسی کے لئے آٹھ روزہ ریفریشر کورس کا آغاز کیا گیا ہے.
خانہ فرہنگ ایران كی ویب سائیٹ كے مطابق، 27 دسمبر مترجمین زبان فارسی كے لیے 8 روزہ ریفریشر كورس كا آغاز اسلامی جمہوریہ ایران كے خانہ فرہنگ، راولپنڈی میں ہو گیا.
اس كورس میں راولپنڈی اور اسلام آباد كے كالجز اور یونیورسٹیوں كے اساتذہ اور مترجمین زبان فارسی شریك ہیں.
یہ ریفریشر كورس جامعہ تہران كے اردو شعبے كے پروفیسر ڈاكٹر 'علی بیات' كی نگرانی میں ہو رہا ہے.
كورس كی افتتاحی تقریب سے خطاب كرتے ہوئے ایران كے خانہ فرہنگ كے ڈائریكٹر جنرل ڈائریكٹر علی آقا نوری نے كہا كہ ترجمہ تہذیب ،ثقافت و تمدن كو دوسرے معاشرے میں منتقل كرنے كا ذریعہ ہے.
انہوں نے بتایا كہ مترجم در اصل امانت دار ہوتا ہے، جسے ذمہ داری كے ساتھ ادا كرنا ہوتا ہے، اسی اہمیت كے پیش نظر كورس كا انعقاد كیا گیا ہے.
پروفیسر علی بیات نے بھی اس موقع پر مترجمین زبان فارسی كورس كے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی.
اس ریفریشر كورس میں سرگودھا یونیورسٹی، انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، نمل یونیورسٹی، ایف جی كالج برائے خواتین اسلام آباد اور اصغر مال كالج راولپنڈی اور ادارہ فروغ قومی زبان اور آزاد مترجمین شریك ہیں.
یہ وركشاپ تین جنوری تك جاری رہے گی۔
مطالب مشابه